0
Thursday 26 Mar 2020 16:14

سندھ، یومیہ اجرت والوں اور غریبوں کو راشن کیلئے 580 ملین روپے جاری

سندھ، یومیہ اجرت والوں اور غریبوں کو راشن کیلئے 580 ملین روپے جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور غریبوں کو راشن کی فراہمی کے لئے 580 ملین روپے جاری کردیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری اور آئی جی جیل خانہ جات شریک ہوئے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری جیلوں میں 16 ہزار سے زائد قیدی ہیں، چاہتا ہوں جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کی جائے، جو قیدی معمولی کیس میں بند ہیں یا اپنی سزا پوری کرچکے ہیں لیکن ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں ان کو رعایت دی جائے، جب کہ جو قیدی اپنی سزا پوری کر چکے ہیں لیکن جرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے دی۔
خبر کا کوڈ : 852763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش