QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشیں اور ژالہ باری

26 Mar 2020 16:24

لاک ڈاون کیوجہ سے سڑکیں اور بازار سنسان ہیں اور لوگوں کی آمد و رفت بھی کم ہے۔ کئی مقامات پر کچے مکانات گرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں گذشتہ روز سے شدید بارش اور ژالہ بازی کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ بعض علاقوں میں دو سو گرام وزنی اولے بھی برسے۔ بارشوں کیوجہ سے موسم ایک مرتبہ پھر سرد ہوگیا ہے۔ لاک ڈاون کیوجہ سے سڑکیں اور بازار سنسان ہیں اور لوگوں کی آمد و رفت بھی کم ہے۔ کئی مقامات پر کچے مکانات گرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک، دو روز مزید بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں اس وقت گندم کی فصل تیار ہونے کے قریب ہے، ان بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 852764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852764/جنوبی-پنجاب-کے-مختلف-اضلاع-میں-شدید-بارشیں-اور-ژالہ-باری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org