0
Thursday 26 Mar 2020 16:45

بھکر میں ذخیرہ اندوزی شروع، گندم مارکیٹ سے غائب، قیمت میں 1000 روپے اضافہ

بھکر میں ذخیرہ اندوزی شروع، گندم مارکیٹ سے غائب، قیمت میں 1000 روپے اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بھکر میں جزوی لاک ڈاؤن کے باعث گندم کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے باعث جنوبی پنجاب کے ضلع بھکر میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن ہے۔ تاہم ذخیرہ اندوزوں کی ملی بھگت کے باعث گندم مارکیٹ سے غائب ہوگئی جبکہ گندم کی 100 کلوگرام کی بوری میں اچانک 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ قیمت میں اضافے کے بعد 3700 روپے والی 100 کلوگرام کی گندم کی بوری کی قیمت 4700 روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ سبسڈی والا آٹا بھی مارکیٹ سے غائب ہے، جس کے باعث شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ سرکاری آٹے کے 20 کلو گرام کے 3240 تھیلے مارکیٹ میں عوام کے نام پر آرہے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیلرز سرکاری آٹے کی تقسیم میں میرٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، چکی مالکان نے آٹے کا ریٹ 10 روپے بڑھا کر 54 روپے فی کلو کر دیا۔ مارکیٹ سے آٹا نہیں مل رہا، لہذٰا چکی سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا بنیادی ضرورت ہے، قلت کا فوری نوٹس لیا جائے۔ جبکہ چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم بلیک میں خرید رہے ہیں، اس لئے آٹے کا ریٹ بڑھا۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بھکر آصف فرخ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، دریا خان سے ذخیرہ کیے گئے 50 کلوگرام کے 160 تھیلے گندم برآمد کیے گئے ہیں، شہریوں کو وافر آٹا کنٹرول ریٹ پر فراہم کرنے کے لئے متحرک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 852768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش