QR CodeQR Code

کورونا وائرس، حکومت کو آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں، بلاول بھٹو زرداری

26 Mar 2020 16:49

اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہمارا مؤقف رہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرے، ہم کورونا وائرس کی عالمی وباء کا سامنا کررہے ہیں لہذا حکومت کو آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں۔


اسلام ٹائمز ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا مؤقف رہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کی عالمی وباء کا سامنا کررہے ہیں لہذا حکومت کو آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 852769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852769/کورونا-وائرس-حکومت-کو-آئی-ایم-ایف-سے-نئی-شرائط-طے-کرنا-چاہئیں-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org