0
Thursday 26 Mar 2020 16:57

زائرین کی گھروں کو واپسی روکنے کیلئے درخواست، ہائیکورٹ کا ذولفی بخاری کو نوٹس

زائرین کی گھروں کو واپسی روکنے کیلئے درخواست، ہائیکورٹ کا ذولفی بخاری کو نوٹس
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ تفتان بارڈر سے زائرین کی فیصل آباد، جھنگ یا دوسرے شہروں کو منتقلی کو روکا جائے، اگر زائرین کو ان شہروں میں لانے سے کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار متعلقہ افراد ہوں گے، تفتان بارڈر کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم دیا جائے، بارڈر پر زائرین کے لیے فوری عمارت تعمیر کرکے انہیں وہاں رکھنے کا حکم دیا جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ حکومت سے پوچھ لیتے ہیں کہ تفتان سے آنے والوں کو کہاں رکھا ہے اور یہ مراکز کہاں کہاں قائم کیے ہیں؟ قرنطینہ میں رکھنے کا مقصد ہی انہیں الگ رکھنا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عوام کو فوری طور پر ماسک اور سینیٹائزرز مہیا کرنے کا حکم دیا جائے، ایران سے آنے والے زائرین کو گنجان آباد شہروں میں منتقلی سے روکا جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ پالیسی معاملہ ہے، شارٹ ڈیٹ دے رہے ہیں، حکومت کا جواب آنے دیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرکے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ زائرین کے معاملہ کو لیکر ملک میں ایک مخصوص لابی مسلسل پروپیگنڈا کر رہی ہے، اور بعض حکومتی شخصیات کو بھی فرقہ وارانہ مسائل میں الجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 852770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش