QR CodeQR Code

کورونا وائرس کے باعث سندھ حکومت کا چوتھے دن بھی لاک ڈاؤن جاری

26 Mar 2020 16:57

کراچی کے علاوہ صوبے کے دیگر شہروں حیدرآباد، نواب شاہ، میرپورخاص، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد سے کشمور تک لوگ گھروں میں محدود ہیں، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، تھرپارکر، عمرکوٹ، نوشہروفیروز، گھوٹکی سمیت چھوٹے بڑے شہروں اور گوٹھ و دیہات میں کاروباری و تجارتی مراکز بند ہیں۔


اسلام ٹائمز ۔ کورونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر سندھ حکومت کا چوتھے دن جمعرات کو بھی لاک ڈاؤن جاری رہا، حکومتی احکامات کی ہدایات کی روشنی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ناکے لگائے ہوئے ہیں، جہاں سڑک پر چلنے والے شہریوں کو روک کر ان سے گھروں میں نہ بیٹھنے کی وجوہات پوچھی جارہی ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ میں لاک ڈاؤن ہے، کاروباری، تجارتی، صنعتی مراکز، سرکاری و نجی دفاتر بند ہیں جبکہ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے دستے گشت کر رہے ہیں، کراچی میں دودھ اور سبزیوں کی دکانیں کھل ہیں جبکہ مختلف شاہراہوں پر پولیس، رینجرز اور فوج کے ناکے ہیں۔

شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے روکا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہ لینے والے کئی شہری سڑکوں پر موجود جس کے سبب ناکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے گھروں سے نکلنے والے شہریوں کا شناختی کارڈ چیک کیا جارہا ہے اور انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ صوبے کے دیگر شہروں حیدرآباد، نواب شاہ، میرپورخاص، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد سے کشمور تک لوگ گھروں میں محدود ہیں، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، تھرپارکر، عمرکوٹ، نوشہروفیروز، گھوٹکی سمیت چھوٹے بڑے شہروں اور گوٹھ و دیہات میں کاروباری و تجارتی مراکز بند ہیں۔ ان علاقوں میں عوام کی اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی ہیں اور لوگ ضرورت زندگی کی اشیا کی خریدوفروخت کررہے ہیں جبکہ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے دستے گشت کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 852771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852771/کورونا-وائرس-کے-باعث-سندھ-حکومت-کا-چوتھے-دن-بھی-لاک-ڈاؤن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org