0
Thursday 26 Mar 2020 17:04

کورونا وائرس کا پھیلاؤ، کراچی پولیس نے گرفتار شہریوں کی زندگی داؤ پر لگا دی

کورونا وائرس کا پھیلاؤ، کراچی پولیس نے گرفتار شہریوں کی زندگی داؤ پر لگا دی
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کئے جانے والا لاک ڈاؤن پولیس کی جانب سے شہریوں کی گرفتاری کے باعث شہریوں کے لئے اذیت کی شکل میں سامنے آرہا ہے۔ کراچی پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے نکلنے والے شہریوں کو گرفتار کرکے ان کی زندگی داؤ پر لگادی، تھانوں میں موجود پولیس اہلکار گرفتار شہریوں کو ایک ساتھ لاک اپ میں رکھ رہے ہیں اور انہیں حفاظتی ماسک بھی فراہم نہیں کررہے۔ پولیس کی جانب سے سٹی کورٹ کی مختلف عدالتوں میں گرفتار شہریوں کو پیش کرنے کے دوران کسی قسم کے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کئے جارہے ہیں۔

پولیس نے گرفتار افراد کو بھیڑ بکریوں کی طرح موبائلوں میں ٹھونس کر عدالتوں میں پیش کیا، کسی گرفتار شہری کو کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے پر ماسک فراہم نہیں کیا گیا نہ ہی حفاظتی اقدامات کئے گئے، مختلف تھانوں کی پولیس تمام قیدیوں کو ایک ساتھ لائی اور ایک ساتھ ہی عدالتوں کے باہر بٹھا دیا، پولیس کے ان اقدامات سے پولیس لاک اپ میں بند شہریوں کی جان داؤ پر ہے اور عدالتوں میں لائے گئے گرفتار شہریوں کی وجہ سے سٹی کورٹ میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ گرفتار شہریوں نے بتایا کہ پولیس ہمیں ماسک فراہم نہیں کرتی اور نہ الگ الگ بٹھاتی ہے جس سے ہمیں بھی وائرس لگنے کا خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 852773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش