QR CodeQR Code

ملتان قرنطینہ سنٹر کے 540 افراد کی رپورٹ آگئی، 19 افراد میں کرونا کی تصدیق

26 Mar 2020 17:36

پازیٹو آنے والے زائرین کو طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا جا رہا ہے، ملتان قرنطینہ سنٹر میں کرونا وائرس نیگیٹو آنے والے زائرین گھروں کو روانہ کر دیئے جائیں گے، مزید زائرین کے رزلٹس کل تک موصول ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ قرنطینہ سنٹر میں موجود 1270 افراد کے ٹیسٹ کی مرحلہ وار رپورٹیں آنا شروع ہوگئیں، ملتان قرنطینہ سنٹر میں موجود مزید 540 افراد کے رزلٹ موصول ہوگئے، قرنطینہ سنٹر میں 521 افراد میں کرونا وائرس نیگٹو پایا گیا ہے، جبکہ 19 زائرین میں کرونا وائرس پازیٹو پایا گیا ہے، پازیٹو آنے والے زائرین کو طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا جا رہا ہے، ملتان قرنطینہ سنٹر میں کرونا وائرس نیگیٹو آنے والے زائرین گھروں کو روانہ کر دیئے جائیں گے، مزید زائرین کے رزلٹس کل تک موصول ہوں گے۔ اس سے قبل 4 ڈرائیور میں پازیٹو رپورٹ آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 852775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852775/ملتان-قرنطینہ-سنٹر-کے-540-افراد-کی-رپورٹ-آگئی-19-میں-کرونا-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org