0
Thursday 26 Mar 2020 19:13

الخدمت کی 17 اسپتال، ایمبولینس و دفاتر سندھ حکومت کو دینے کی پیشکش

الخدمت کی 17 اسپتال، ایمبولینس و دفاتر سندھ حکومت کو دینے کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاﺅنڈیشن سندھ کے سرپرست اور جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے سندھ حکومت کو الخدمت کے 17 اسپتال، 70 ایمبولینس و میت گاڑیوں، 150 سے زائد اپنے دفاتر کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل و امتحان کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد اور بحران سے نکلنے کیلئے پُرعزم ہے۔ کراچی میں وڈیو لنک پر میڈیا پریس بریفنگ دیتے ہوئے محمد حسین محنتی نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کی صورتحال کی آزمائش خاص طور پر لاک ڈاﺅن کے دوران متاثر ہونے والے دیہاڑی دار افراد اور سفید پوش خاندانوں کی مدد کیلئے دل کھول کر تعاون کریں۔

محمد حسین محنتی نے حکومتی پیکیج کو عوامی امیدوں کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود بتائیں کہ جب ان کے مختصر خاندان کا ماہانہ دو لاکھ کی تنخواہ میں گھر چلانا شکل ہے، تو پھر ایک عام آدمی کا تین ہزار روپے میں کیسے گذارا ممکن ہے۔ صوبائی امیر نے مطالبہ کیا کہ عالمی منڈی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی، روزمرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور ذخیرہ اندوز و منافع خور ظالم تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے عام آدمی کو ریلیف دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 852800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش