QR CodeQR Code

تبلیغی جماعت جس شہر میں ہے وہیں رہے، مجلس شوریٰ کی ہدایت

26 Mar 2020 19:24

تبلیغی جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ نے ملک بھر میں تبلیغ کیلئے سرگرم تمام جماعتیں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جہاں ہیں، وہیں رہیں گی، جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔ مرکزی شوریٰ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی ادارے کو اس بارے اشکال ہو تو اپنے افسران بالا سے رابطہ کر لیں، تمام تبلیغی جماعتیں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گی۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے پیشِ نظر رائیونڈ میں تبلیغی سرگرمیاں وقتی طور پر ملتوی کر دی گئی ہیں۔ حکومت سے مشاورت کے بعد تبلیغی اجتماع کی مرکزی شوریٰ نے ہدایات جاری کر دیں۔ تبلیغی جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ نے ملک بھر میں تبلیغ کیلئے سرگرم  تمام جماعتیں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جہاں ہیں، وہیں رہیں گی، جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔ مرکزی شوریٰ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی ادارے کو اس بارے اشکال ہو تو اپنے افسران بالا سے رابطہ کر لیں، تمام تبلیغی جماعتیں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گی۔ مرکزی شوریٰ نے تلقین کی ہے کہ کارکنان، مستورات، بچوں، بڑوں کو اللہ کے حضور توبہ و استغفار کرنی چاہیئے تاکہ اللہ کریم ہمیں اس عذاب سے نجات دے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تبلیغی مرکز کو خالی کروا لیا گیا تھا اور وہاں موجود تمام جماعتوں کو واپس گھروں کو بھجوا دیا گیا تھا تاہم اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کے ارکان کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر حکومت نے دوبارہ تبلیغی جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ سے مذاکرات کئے جس میں ملک کے مختلف شہروں میں موجود تبلیغی جماعتوں کو بھی کام سے روکنے کی درخواست کی گئی جسے مجلس شوریٰ نے تسلیم کرتے ہوئے جماعت کے ارکان کو تاحکم ثانی جہاں ہیں وہیں رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 852803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852803/تبلیغی-جماعت-جس-شہر-میں-ہے-وہیں-رہے-مجلس-شوری-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org