0
Thursday 26 Mar 2020 19:29

کرونا وائرس، امامیہ بوائے سکائوٹس گلگت نے گھر گھر آگاہی مہم شروع کر دی

کرونا وائرس، امامیہ بوائے سکائوٹس گلگت نے گھر گھر آگاہی مہم شروع کر دی
اسلام ٹائمز۔ گلگت اور مضافاتی علاقوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرانے کیلئے امامیہ بوائے سکاؤٹس نے گھر گھر مہم کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امامیہ بوائے اسکاوٹس اور سابقین آئی ایس او نے گلگت شہر، دنیور، اوشکھنداس، جلال آباد سمیت دیگر علاقوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیلئے بھرپور جدوجہد شروع کر دی ہے تاکہ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلائوں کو روکا جا سکے۔ جلال آباد میں سابقین آئی ایس او، امامیہ بوائے سکاوٹس اور انجمنوں کے ذمہ داران نے گھر گھر مہم چلا کر عوام کو اس وبا سے بچاؤ اور محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں حلال آباد مساجد، امام بارگاہوں سے اعلانات کے علاوہ آئمہ مساجد اور عمائدین سے ملکر کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور عوام کو اس وبا سے بچاؤ میں اپنا کردار ادا کرنے اور لوگوں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 852806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش