0
Thursday 26 Mar 2020 21:59

ملتان قرنطینہ سنٹر کے باہر امدادی کیمپ کا ساتواں روز، شدید بارش کے باوجود زائرین کی مدد جاری 

ملتان قرنطینہ سنٹر کے باہر امدادی کیمپ کا ساتواں روز، شدید بارش کے باوجود زائرین کی مدد جاری 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ملتان قرنطینہ سنٹر کے باہر ساتویں روز بارش کے باوجود بھی کیمپ میں امدادی سرگرمیاں جاری رہیں، مخیر حضرات کے تعاون سے اور سنٹر میں موجود افراد کے لواحقین کی جانب سے ضروریات زندگی کا سامان پہنچایا گیا، کیمپ کے ساتویں روز تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین علیہ السلام جنوبی پنجاب کے صدر مہر مزین چاون اور کوارڈینیٹر حسنین علی بخاری نے دورہ کیا، اس موقع پر وحدت یوتھ اور امامیہ اسکائوٹس نے اُنہیں امدادی کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی، جسے دونوں رہنمائوں نے سراہتے ہوئے خوش آئند قرار دیا۔

مرکزی کوارڈنیٹر حسنین علی بخاری نے ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر زائرین اور طلاب کی خدمت کر رہے ہیں، اہلیان ملتان نے بڑے دل کا ثبوت دیا اور ان زائرین کی پذیرائی کی، ان شاء اللہ ہم اپنے زائرین کے ساتھ ہیں، وہ ادارے اور جماعتیں جو ان زائرین کے لیے کام کر رہی ہیں، وہ لائق تحسین ہیں۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام گذشتہ سات روز سے امدادی کیمپ لگا ہوا ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر زائرین کی امداد اور اُن کے لواحقین کی رہنمائی کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 852817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش