QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت جلد ریلیف پیکج کا اعلان کرے گی

26 Mar 2020 20:19

مستحق افراد کی نشاندہی اور ریلیف پہنچانے کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ضلعی کمیٹیاں کریں گی۔ صوبائی ریلیف پیکج وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج کے علاوہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت جلد مزدور طبقے کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے غریب مزدور طبقے کیلئے بڑے پیکج کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ صوبائی حکومت کا ریلیف سائز 25 سے 30 ارب روپے مالیت کا ہوگا۔ ریلیف پیکج کی منظوری ایک دو روز میں صوبائی کابینہ سے لی جائے گی۔ ریلیف پیکج مستحق اور مزدور افراد کو راشن اور نقد رقم کی صورت میں دیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مستحق افراد کی نشاندہی اور ریلیف پہنچانے کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ضلعی کمیٹیاں کریں گی۔ صوبائی ریلیف پیکج وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج کے علاوہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ریلیف پیکج کی منظوری کیلئے کل جمعہ کو کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852819/خیبر-پختونخوا-حکومت-جلد-ریلیف-پیکج-کا-اعلان-کرے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org