QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، سعادت خان کے ساتھ عمرہ کرکے آنے والے کورونا کے 2 مریض صحتیاب

26 Mar 2020 20:24

مردان کے گاؤں منگاہ میں وائرس کی موجودگی کے پیش نظر ان دونوں افراد کو کہیں اور قیام کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال نے تصدیق کی ہے کہ میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد دونوں کو ہسپتال سے فارغ کیا، صحتیاب دونوں مریضوں کا تعلق مردان کے گاؤں منگاہ سے ہے اور یہ دونوں افراد کورونا سے جاں بحق ہونے والے شخص سعادت خان کے ہمراہ عمرہ کر کے آئے تھے۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ان دونوں افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی، منگاہ میں وائرس کی موجودگی کے پیش نظر ان دونوں افراد کو کہیں اور قیام کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1119 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 8 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 24 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 2 اسلام آباد اور 2 کا خیبر پختونخوا سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 852820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852820/خیبر-پختونخوا-سعادت-خان-کے-ساتھ-عمرہ-کرکے-ا-نے-والے-کورونا-2-مریض-صحتیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org