0
Thursday 26 Mar 2020 20:37

تیراہ خیبر، اغواء ہونیوالے دونوں کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد

تیراہ خیبر، اغواء ہونیوالے دونوں کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں تقریباً تین ہفتے قبل اغوا کئے گئے دونوں کمسن بھائیوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تیراہ کے علاقے نرخاؤ کے رہائشی شفیق آفریدی کے 7 سالہ بیٹے منصف اور 5 سالہ بیٹے آصف کی مسجد کے قریب کنویں سے نعشیں ملی ہیں۔ لاشیں ملنے کے بعد اہل علاقہ نے مشتعل ہو کر احتجاج شروع کر دیا۔ ڈی پی او خیبر فوری طور پر علاقے پہنچے، جبکہ دہرے قتل کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ 10 جنوری کو تیراہ سے مبینہ طور پر جائیداد کے معاملے پر دو کمسن بھائیوں کو اغواء کیا گیا ہے تھا۔ بچوں کی بازیابی کیلئے انتظامیہ کی جانب سے عدم تعاون کے خلاف علاقے کے چار قبائل مشتعل ہوئے اور سینکڑوں لوگوں نے تجارتی مراکز بند کرکے انتظامیہ کے صدر دفتر کے سامنے دھرنا شروع کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 852822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش