QR CodeQR Code

جی بی سے کرونا وائرس کے مزید 7 مریض سامنے آگئے

26 Mar 2020 21:02

مشیر اطلاعات شمس میر نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز بلتستان کے 23 مریضوں کے نمونوں کا کرونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 7 مریضوں کے مثبت اور 16 کے منفی نتائج نکلے ہیں۔ اس طرح گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 91 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس میں مبتلا مذید 7 مریض سامنے آگئے۔ مجموعی تعداد 91 ہو گئی ہے۔ ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔ مشیر اطلاعات شمس میر نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز بلتستان کے 23 مریضوں کے نمونوں کا کرونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 7 مریضوں کے مثبت اور 16 کے منفی نتائج نکلے ہیں۔ اس طرح گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 91 ہو گئی ہے۔ گلگت میں قائم قرنطینہ سنٹر میں کرونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے پانچ اضلاع میں اب تک 633 مریضوں کے کرونا وائرس کے نمونے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 91 مریضوں کے مثبت اور 243 مریضوں کے منفی نتائج آئے ہیں۔ ایک مریض کا انتقال ہوا ہے جبکہ 299 مریضوں کے نتائج کا انتظار ہے۔ جن اضلاع میں مریضوں کے کرونا وائرس کے مثبت نتائج نکلے ہیں ان میں استور کا ایک، گلگت کے 14، نگر کے 34، شگر کے 13 اور سکردو کے 29 مریض شامل ہیں۔ جبکہ لوکل ٹرانسمیشن کے زریعے 26 مریض کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 852825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852825/جی-بی-سے-کرونا-وائرس-کے-مزید-7-مریض-سامنے-ا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org