QR CodeQR Code

کراچی پولیس کے انتظامی ڈھانچے کو از سر نو تشکیل دینے کا فیصلہ

16 Jul 2011 00:13

اسلام ٹائمز:وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی پولیس کے انتظامی ڈھانچے کو از سرنو تشکیل دیا جائے گا۔ انتظامی دھانچے کی تشکیل نو کے لیے تفصیلات طے کرنے کے لیے کل اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں وزیر قانون اور وزیر خزانہ سندھ، اکاؤئنٹنٹ جنرل سندھ اور محکمہ داخلہ کے افسران شرکت کریں گے۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں کراچی پولیس کے انتظامی ڈھانچے کو ازسرنو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے کی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ منظور وسان، آئی جی سندھ پولیس، قائم مقام ڈی جی رینجرز اور دیگر اعلٰی پولیس حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی پولیس کے انتظامی ڈھانچے کو از سرنو تشکیل دیا جائے گا۔ انتظامی دھانچے کی تشکیل نو کے لیے تفصیلات طے کرنے کے لیے کل اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں وزیر قانون اور وزیر خزانہ سندھ، اکاؤئنٹنٹ جنرل سندھ اور محکمہ داخلہ کے افسران شرکت کریں گے۔ منظور وسان کے مطابق کراچی پولیس کو بیس ٹاؤنز کے بجائے پانچ اضلاع میں تقسیم کر کے نئے عہدے قائم کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 85283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85283/کراچی-پولیس-کے-انتظامی-ڈھانچے-کو-سر-نو-تشکیل-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org