QR CodeQR Code

کورونا وائرس، ہیلتھ ورکرز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، محمود خان

26 Mar 2020 22:11

اجلاس کے دوران بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ تمام ہائی رسک اضلاع کے علاوہ دیگر اضلاع کو بھی درکار بنیادی نوعیت کی اشیا فراہم کردی گئی ہیں، ہنگامی بنیادوں پر خریداری کا عمل جاری ہے، خریداری اور سپلائی کا عمل دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمو خان نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور ان کا تحفظ ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت محکمہ صحت کے حکام کا اجلاس ہوا، جس میں  ضروری آلات اور طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس وغیرہ کی خریداری کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ تمام ہائی رسک اضلاع کے علاوہ دیگر اضلاع کو بھی درکار بنیادی نوعیت کی اشیا فراہم کردی گئی ہیں، ہنگامی بنیادوں پر خریداری کا عمل جاری ہے، خریداری اور سپلائی کا عمل دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے، ان ضروری آلات کی جلد سے جلد خریداری کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے محکمہ صحت کی طرف سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خریداری کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اوران کا تحفظ ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 852847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852847/کورونا-وائرس-ہیلتھ-ورکرز-کا-تحفظ-یقینی-بنایا-جائے-محمود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org