QR CodeQR Code

وزیر اعلیٰ جی بی جمعہ کے روز خنجراب بارڈر سے چینی امدادی سامان وصول کرینگے

26 Mar 2020 22:42

چین کے شنجیانگ صوبے کے گورنر کی طرف سے گلگت بلتستان کو دو لاکھ فیس ماسک، 2 ہزار این 95 ماسک، 5 وینٹی لیٹرز، دو ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور دو ہزار حفاظتی لباس دیئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ جی بی حفیظ الرحمن جمعہ کے روز خنجراب بارڈر سے چین کی جانب سے صوبے کو دیے جانے والے طبی امدادی سامان وصول کرینگے۔ چینی انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کے روز خنجراب بارڈر عارضی طور پر کھولنے کی درخواست دی تھی تاکہ امدادی سامان جی بی کو فراہم کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چینی حکومت سے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فوری طبی امداد کی درخواست کی تھی۔ جس پر امدادی سامان تیار کرتے ہوئے چین کی جانب سے پاکستانی وزارت خارجہ کو مراسلہ بھیجا گیا اور سامان کی ترسیل کیلئے خنجراب پاس کھولنے کی درخواست کر دی۔ چین کے شنجیانگ صوبے کے گورنر کی طرف سے گلگت بلتستان کو دو لاکھ فیس ماسک، 2 ہزار این 95 ماسک، 5 وینٹی لیٹرز، دو ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور دو ہزار حفاظتی لباس دیئے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 852854

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852854/وزیر-اعلی-جی-بی-جمعہ-کے-روز-خنجراب-بارڈر-سے-چینی-امدادی-سامان-وصول-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org