QR CodeQR Code

پاراچنار، پاک فوج اور پولیس کی جانب سے ڈاکٹرز کو سلیوٹ

26 Mar 2020 22:54

کرنل محمد جاوید الیاس اور ڈی پی او محمد قریش خان نے فوج اور پولیس کے جوانوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے ڈاکٹروں سے ملنے کے بعد انہیں باقاعدہ سلیوٹ کیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کے ڈاکٹرز ہمیشہ انتہائی کم سہولیات کے باوجود ہمہ وقت انسانیت کی خدمت میں مگن رہتے ہیں، انسانیت کی خدمت سے سرشار یہ ڈاکٹرز ہمارے ہیروز ہیں، انہی قومی ہیروز کو آج پاک فوج اور پولیس کی جانب سے بھرپور اندز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آج پاک آرمی کے کرنل محمد جاوید الیاس اور ڈی پی او محمد قریش خان نے فوج اور پولیس کے جوانوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے ڈاکٹروں سے ملنے کے بعد انہیں باقاعدہ سلیوٹ کیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے، ہسپتال میں سہولیات کی کمی کا انہیں ادراک ہے اور انشاء اللہ عنقریب ہسپتال کو سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 852856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852856/پاراچنار-پاک-فوج-اور-پولیس-کی-جانب-سے-ڈاکٹرز-کو-سلیوٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org