QR CodeQR Code

مراجع و فقہائے امامیہ کے فتاویٰ کے مطابق نماز جمعہ و جماعت و دیگر مذہبی و عقیدتی اجتماعات کو روک دیا جائے، علامہ باقر زیدی

27 Mar 2020 00:11

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس مرض کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام صرف حکومتی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی استطاعت و اہلیت کے مطابق اپنے حصے کی ذمہ داری ادا کرے، ماضی میں بھی ہر مشکل گھڑی میں حکومت کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسی وباء پر قابو پانے کے لئے اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو یہ ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتا ہے، فتویٰ مراجع و فقہائے امامیہ کے مطابق نماز جمعہ و جماعت و دیگر مذہبی و عقیدتی اجتماعات کو روک دیا جائے، اس مرض کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام صرف حکومتی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی استطاعت و اہلیت کے مطابق اپنے حصے کی ذمہ داری ادا کرے، ماضی میں بھی ہر مشکل گھڑی میں حکومت کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دی ہیں، سینکڑوں کارکنوں نے ملک بھر کی طرح کراچی و سندھ بھر میں اپنی رضاکارانہ سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے، جس میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے آگاہی مہم اور بلا رنگ و نسل شہر کی عوام میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے، اس حوالے سے شہر قائد میں موجود ضلعی دفاتر سے راشن کی تقسیم و دیگر رضاکارانہ کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا ککہ مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل (اے ڈی ایم سی) کا قیام نہ صرف بروقت فیصلہ ہے بلکہ قومی مشکلات میں ایک مذہبی و سیاسی جماعت کے احساس ذمہ داری پر بھی دلالت کرتا ہے۔ انہوں نے سکھر قرنطینہ سے کراچی و دیگر شہروں میں گھروں کو لوٹنے والے زائرین اور بہترین انتظامات کرنے پر ایم ڈبلیو ایم کے رضاکاران کو مباکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسافروں نے طویل زحمت کا سامنا کیا اور مشکل وقت گزارا ہے قرنطینہ کے عمل سے گزرنے والے زائرین بائیس کڑوڑ پاکستانیوں کی جان کے تحفظ کے ضامن بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو کورونا کی آفت سے نجات دلانے کی کوششوں میں ہمارا کردار انشاءاللہ مثالی ہوگا، اس سلسلے میں اپنے اہداف کا تعین اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جاچکا ہے اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم میدان عمل میں موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 852873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852873/مراجع-فقہائے-امامیہ-کے-فتاوی-مطابق-نماز-جمعہ-جماعت-دیگر-مذہبی-عقیدتی-اجتماعات-کو-روک-دیا-جائے-علامہ-باقر-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org