QR CodeQR Code

مفتی منیب الرحمان نے فواد چوہدری کو روحانی وائرس قرار دیدیا

27 Mar 2020 00:48

نجی ٹی وی کے پروگرام 10 تک میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری علمائے کرام کو نشانہ بنانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں، ملک میں کورونا کا عذاب علمائے کرام کیوجہ سے آیا ہے یا فواد چوہدری جیسے لوگوں کیوجہ سے، یہ فیصلہ اللہ اور پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو روحانی وائرس قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام 10 تک میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے، لیکن فواد چوہدری روحانی وائرس ہیں، میں انہیں منہ نہیں لگانا چاہتا، وہ سیاسی تنہائی کا شکار ہیں اور اس تنہائی میں انہیں علمائے کرام نے نہیں ڈالا، انہیں جن افراد نے سیاسی طور پر تنہا کیا ہے، وہ ان کے ساتھ شکوہ کریں۔ مفتی منیب الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری علمائے کرام کو نشانہ بنانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں، ملک میں کورونا کا عذاب علمائے کرام کی وجہ سے آیا ہے یا فواد چوہدری جیسے لوگوں کی وجہ سے، یہ فیصلہ اللہ اور پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852876/مفتی-منیب-الرحمان-نے-فواد-چوہدری-کو-روحانی-وائرس-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org