QR CodeQR Code

بلوچستان اور سندھ میں جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

27 Mar 2020 03:56

سندھ حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آج سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی جس کا محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔


 اسلام ٹائمز۔ سندھ اور بلوچستان میں مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سندھ حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آج سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی جس کا محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ صوبائی وزیراطلاعات ناصرحسین شاہ  کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز اور جمعہ ادا کر سکیں گے، مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مسجدوں میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علما کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852877/بلوچستان-اور-سندھ-میں-جمعہ-کے-اجتماعات-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org