0
Friday 27 Mar 2020 09:24

اٹلی میں کورونا سے 8000، اسپین میں 4000 سے زائد اموات

اٹلی میں کورونا سے 8000، اسپین میں 4000 سے زائد اموات
اسلام ٹائمز۔ اٹلی میں کورونا وائرس آج بھی 662 زندگیاں لے گیا، اموات 8 ہزار سے اوپر چلی گئیں جبکہ اسپین میں 458 زندگیاں گئیں، تعداد 4 ہزار سے اوپر ہو گئی۔ ادھر امریکا میں مریضوں کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ برطانیہ میں مزید 320 افراد میں کورونا مرض کی تشخیص ہوئی، مجموعی تعداد 9 ہزار 800 سے زائد ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے، جان سے جانے والوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے، ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 852887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش