0
Friday 27 Mar 2020 09:32

حکومت نے معاشی پیکیج دینے میں بہت تاخیر کی، سراج الحق

حکومت نے معاشی پیکیج دینے میں بہت تاخیر کی، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو 3 ہزار روپے میں گزارا کا فارمولا دینے پر نوبل انعام مل سکتا ہے، حکومت نے معاشی پیکیج دینے میں بہت تاخیر کر دی۔ لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو عالمی اداروں سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد آ رہی ہے، درآمدی بل بھی 10 ارب ڈالر کم ہونے والا ہے، حکومت 70 لاکھ دیہاڑی دار مزدوروں کی دل کھول کر امداد کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی گھرانا کم از کم 15ہزار روپے گزارا الاؤنس دیا جائے، وفاقی حکومت ڈاکٹر اسامہ شہید کو نشان جرات دے۔ سراج الحق نے عوام سے کہا کہ لاک ڈاؤن کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور مستحق افراد کی امداد اور راشن کی تقسیم جاری رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 852888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش