0
Friday 27 Mar 2020 10:26

وزارت توانائی نے ملک میں پیٹرول کی درآمد روک دی

وزارت توانائی نے ملک میں پیٹرول کی درآمد روک دی
اسلام ٹائمز۔ وزارت توانائی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث طلب میں کمی ہونے کی وجہ سے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کو پیٹرول کی درآمد روکنے کی ہدایت کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل آئل کی جانب سے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو ارسال کردہ ہدایات میں کہا گیا کہ چونکہ کہ او ایم سیز کے پاس اس صنعت کا اطمینان بخش ذخیرہ ہے اس لیے تمام او ایم سیز سے درخواست کی جاتی ہے کہ (اپریل 2020) سے اپنی طے شدہ درآمدات روک دیں اور ریفائنریز سے لینے والے حصے میں اضافہ کر دیں تاکہ ریفائنری کے افعال ایک مناسب سطح پر جاری رہیں۔ اس کے ساتھ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا کہ تمام او ایم سیز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مطلوبہ پروڈکٹ کے ذخیرے کے لیے مقامی ریفائنریز کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدوں کو اپڈیٹ یا حتمی شکل دیں۔اس کے علاوہ ریفائنریز کو بھی یہ ہدایت کی گئی کہ اپنی خام تیل کی درآمد روک دیں۔

دوسری جانب اسی روز ہی ڈائریکٹر جنرل آئل نے علیحدہ ہدایات جاری کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات اور اس سے متعلق افعال کو ضروری خدمات قرار دے دیا۔ ہدایات میں کہا گیا کہ اسی کے مطابق ملک میں کام کرنے والی تمام ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ان کے ذیلی ٹھیکیداروں، اہلکاروں، آلات اور گاڑیوں کی نقل و حرکت افعال کو جاری رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ ان ہدایات میں پارکو، آے آر ایل، این آر ایل، بائیکو، پی ایس او، شیل، ٹوٹل پارکو، اٹک پیٹرولیم، ہیسکو، بی انرجی، گیس اینڈ آئل ضروری خدمات میں شامل ہیں جن کی سپلائی چین بنا کسی تعطل کے لازمی جاری رہنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 852895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش