0
Friday 27 Mar 2020 10:33

عمران خان کے رویے سے سماجی اور انتظامی سطح پر کنفیوژن پیدا ہورہی ہے، لیاقت بلوچ

عمران خان کے رویے سے سماجی اور انتظامی سطح پر کنفیوژن پیدا ہورہی ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسپیکر قومی اسمبلی نے بہت کوشش کے ساتھ پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس قومی وحدت اور اتفاق رائے کے لیے بلایا لیکن وزیراعظم عمران خان نے اسے سبوتاژ کردیا۔ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل الجھا ہوا اور انتہازدہ موقف پیش کر رہے ہیں، جس سے سماجی اور انتظامی سطح پر کنفیوژن پیدا ہورہی ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے ریلیف مرکز کے وزٹ کے موقع پر رضا کاروں سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدرہ ٹینکر حادثے پر بھی گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن قائدین نے آزمائش کی گھڑی میں قومی کردار ادا کیا ہے وہ کام جو حکومت کو کرنا چاہیے، اپوزیشن کر رہی ہے، عمران خان انا، ضد، ہٹ دھرمی کے خول سے باہر نہیں آرہے۔ انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی فاشزم، بھارت میں مسلمانوں پر ہندو برہمن کی قیامت، افغانستان کے اہم مرحلہ، اقتصادی بحران اور اب کرونا وباء کی آزمائش میں بھی وزیراعظم عمران خان قومی وحدت و یکجہتی کے لیے قومی متفقہ پالیسی اور قومی قیادت کو متحد کرنے میں ناکام ہیں، حکومتی رویہ ریاستی اداروں کو دیوار سے لگا رہاہے۔
 
خبر کا کوڈ : 852896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش