QR CodeQR Code

سرگودہا پریس کلب کی تقریب حلف برداری، مقامی رکن اسمبلی کی گھروں میں رہنے کی تلقین

27 Mar 2020 11:24

پریس کلب میں نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں وہ خدمت کے جذبہ کو فروغ دیں، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے موجودہ صورتحال میں فاقہ کشی کی طرف جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عامر سلطان چیمہ نے سرگودہا پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ایک آفت ہے، اس سے بحیثیت قوم ھم سب کو ملکر لڑنا ہے، حکومت جاگ رہی ہے، ہر شخص اپنے گھر میں رہ کر اس وبا کو شکست دے سکتا، ھم باہر نکلیں گے تو یہ مرض ھمارے ساتھ گھر میں داخل ہوگی، اس لئے ہر شخص کوشش کرے کہ اپنی نقل و حرکت کو محدود کردے، لاک ڈاؤن کے ذریعے چین اس وبا کو شکست دے سکتا ہے تو ھم بھی شکست سے دوچار کریں گے۔ سرگودہا پریس کلب میں نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے عامر سلطان چیمہ نے زخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں وہ خدمت کے جذبہ کو فروغ دیں، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے موجودہ صورتحال میں فاقہ کشی کی طرف جا رہے ہیں، ہمیں اپنے اپنے علاقوں میں ان کی مدد کی ضرورت ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 852907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852907/سرگودہا-پریس-کلب-کی-تقریب-حلف-برداری-مقامی-رکن-اسمبلی-گھروں-میں-رہنے-تلقین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org