QR CodeQR Code

اجتماعات پر پابندی کیلئے عوام کو ذہنی طور پر قائل کرنا پڑے گا، شاہ محمود قریشی

27 Mar 2020 12:36

وزیرخارجہ نے کہا کہ کل کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے، صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطے بہتر بنانے کیلیے اقدامات کیے گئے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے ذریعے صوبے، مرکز رابطے میں ہوں گے جبکہ کل کے اجلاس میں ہیلتھ ورکرز کو محفوظ کرنے کیلیے فیصلے کیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اجتماعات کے معاملے پر عوام کو ذہنی طور پر قائل کرنا پڑے گا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر صرف نوٹیفکیشن نکالنے سے اجتماعات پر پابندی کا معاملہ حل نہیں ہوگا، اجتماعات کے معاملے پر عوام کو ذہنی طور پر قائل کرنا پڑے گا، اتفاق ہوا ہے کہ مساجد میں اجتماعات کو محدود کیا جائے، تمام علما کرام اورصوبوں نے اتفاق کیا اجتماعات سے گریز کیا جائے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کل کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے، صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطے بہتر بنانے کیلیے اقدامات کیے گئے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے ذریعے صوبے، مرکز رابطے میں ہوں گے جبکہ کل کے اجلاس میں ہیلتھ ورکرز کو محفوظ کرنے کیلیے فیصلے کیے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے کیلیے مشینوں کا آرڈر دیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران سپلائی بحال رکھنے کیلیے متعلقہ حکام کو ہدایات کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 852923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852923/اجتماعات-پر-پابندی-کیلئے-عوام-کو-ذہنی-طور-قائل-کرنا-پڑے-گا-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org