0
Friday 27 Mar 2020 13:38

پشاور ایئرپورٹ پر ایف آئی اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا

پشاور ایئرپورٹ پر ایف آئی اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا
اسلام ٹائمز۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا۔ ایف آئی اے حکام نے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اہلکار نے مردان میں جاں بحق ہونے والے عمرہ زائر کو اٹینڈ کیا تھا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ مزید 14 اہلکاروں کی کورونا اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ اس وائرس سے پہلی ہلاکت 18 مارچ کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ہوئی تھی جہاں 50 سالہ سعادت خان انتقال کر گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 852937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش