QR CodeQR Code

بلوچستان میں بھی نماز جمعہ کےاجتماعات پر پابندی عائد، عوام گھروں میں نماز ادا کریں

27 Mar 2020 13:45

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام جامع مساجد نماز جمعہ کے لیۓ کھلی رہینگی۔ مساجد میں نماز جمعہ کے تمام مناسک کی ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی۔ نماز جمعہ کی جماعت میں مسجد کے پیش امام کے علاوہ 3 سے 5 افراد جن میں مؤزن، کیئرٹیکر اور خادم شامل ہیں شریک ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کی احتیاطی تدابیر کے تناظر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا ایڈوائزری نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیش وبائی امراض کی روک تھام کے ایکٹ مجریہ 1958ء کے تحت جاری کیا گیا جو پہلے ہی سے نافذ العمل ہے۔ نوٹیفیکیشن کا اجراء کورنا وائرس کی موجودہ صورتحال کے مطابق مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کی آراء اور ماہرین طب کے مشورے کی روشنی میں کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام جامع مساجد نماز جمعہ کے لیۓ کھلی رہینگی۔ مساجد میں نماز جمعہ کے تمام مناسک کی ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی۔ نماز جمعہ کی جماعت میں مسجد کے پیش امام کے علاوہ 3 سے 5 افراد جن میں مؤزن، کیئرٹیکر اور خادم شامل ہیں شریک ہونگے۔ عوام الناس اپنے گھروں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کرانے کے ذمہ دار ہونگے، نوٹیفیکشن 4 اپریل 2020ء تک نافذالعمل رہے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 852940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852940/بلوچستان-میں-بھی-نماز-جمعہ-کےاجتماعات-پر-پابندی-عائد-عوام-گھروں-ادا-کریں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org