0
Friday 27 Mar 2020 14:35

کورونا وائرس کے مقابلے کیلئے متحد ہونا ضروری ہے، شی جن پنگ

کورونا وائرس کے مقابلے کیلئے متحد ہونا ضروری ہے، شی جن پنگ
اسلام ٹائمز۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کو مہلک کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے متحدہ ہو کر لڑنا چاہیے۔ واضح رہے گزشتہ چند دنوں میں بیجنگ اور واشنگٹن کے مابین وائرس سے متعلق ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق چین کے صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیشکش کی کہ چین تمام معلومات اور تجربہ واشنگٹن کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات ایک نازک موڑ سے گزر رہے ہیں۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ باہمی تعاون دوطرفہ فائدہ مند اور واحد صحیح انتخاب ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ امریکا، چین کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا اور دونوں فریق ایک ساتھ مل کر اس وبا سے لڑنے میں تعاون کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چین کے بعض صوبوں، شہروں اور کمپنیوں نے بھی امریکا کو طبی سامان اور مدد فراہم کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان کورونا وائرس سے متعلق الزام تراشتیوں کا معاملہ چند روز سے خبروں کی شہ سرخیاں بنا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 852946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش