QR CodeQR Code

سندھ میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت

27 Mar 2020 16:55

وزیرعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں، لوگوں کا تعاون عوام کی صحت کا ضامن ہے، اس لئے عوام لاک ڈاؤن اور حکومت کے فیصلوں کا احترام کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو صوبے میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 440 ہوگئی ہے، ان میں 151 سکھر فیز ون، 114 سکھر فیز 2 اور 7 لاڑکانہ میں رکھے گئے زائرین ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو لاک ڈاؤن کو سخت کرنے کی ہدایت دے دی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں، لوگوں کا تعاون عوام کی صحت کا ضامن ہے، اس لئے عوام لاک ڈاؤن اور حکومت کے فیصلوں کا احترام کریں، عوام کو ایک مرتبہ ان کے اپنے بچوں، خاندان اور صوبے اور ملک کے عوام کی صحت کی خاطر لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے خوشی سے نہیں، بلکہ تکلیف سے مساجد میں جماعت کو بہت محدود کروایا ہے، یہ فیصلہ عوام کی صحت کے پیش نظر علماء کی مشاورت سے کیا، میں نے خود گھر میں جمعۃ المبارک کی نماز مسجد سے پیش امام کی آنے والی آواز سے ادا کی۔


خبر کا کوڈ: 852974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852974/سندھ-میں-لاک-ڈاؤن-کو-مزید-سخت-کرنے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org