0
Friday 27 Mar 2020 16:59

محفوظ رہنے کے لئے اپنے گھروں میں محدود رہیں، بلاول کی عوام سے اپیل

محفوظ رہنے کے لئے اپنے گھروں میں محدود رہیں، بلاول کی عوام سے اپیل
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ آپ محفوظ رہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت داخلہ سندھ کا عبادت گاہوں میں محدود سرگرمیوں کا نوٹی فکیشن شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ آپ محفوظ رہیں، یاد رکھیں، نمازیں اپنے گھروں میں ادا کریں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی علمائے کرام کی مشاورت سے مساجد میں باجماعت نماز اور نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 852976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش