0
Friday 27 Mar 2020 17:02

سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی ٹرانسپورٹیشن صبح 8 سے رات 8 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن  کے مطابق صوبے میں زرعی شعبے کی سرگرمیوں سے متعلق بھی نیا حکم جاری کیا گیا ہے، گندم کی فصل کے لئے تھریشرمشین لگانے کی اجازت سمیت گندم کے لئے بار دانے کی تقسیم اور ٹرانسپورٹیشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولٹری فارمز کے لئے فیڈز پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کی اجازت ہوگی جب کہ ریلوے کے مال گاڑی کے اسٹاف کو دفاتر جانے کی اجازت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 852977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش