QR CodeQR Code

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

27 Mar 2020 17:11

حکومت کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن میں علامات کی نوعیت سنگین نہیں ہے اسی لیے وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور قرنطینہ میں رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ حکومت کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن میں علامات کی نوعیت سنگین نہیں ہے اسی لیے وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور قرنطینہ میں رہیں گے۔ برطانوی وزیر اعظم نے برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسر کی تجویز پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔ ٹین ڈائوننگ سٹریٹ کے مطابق وزیر اعظم میں درمیانے درجے کی علامات ہیں۔ البتہ وہ سرکاری فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ برطانیہ کرونا وائرس کا سب سے زیادہ شکار ہونے والے ملکوں میں سے ایک ہے جہاں اب تک تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11658 ہے جبکہ 578 افراد مہک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 852978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852978/برطانوی-وزیر-اعظم-بورس-جانسن-کرونا-وائرس-کا-شکار-ہو-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org