0
Friday 27 Mar 2020 17:19

جماعت اسلامی سندھ کے تحت شب دعا اور یوم توبہ و استغفار منایا گیا

جماعت اسلامی سندھ کے تحت شب دعا اور یوم توبہ و استغفار منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام شب دعا اور یوم استغفار صوبہ بھر میں منایا گیا۔ شب دعا اور جمعہ کو انفرادی و اہل خانہ کے ساتھ مل کر توبہ استغفار، کورونا وائرس وبا سے نجات اور پوری انسانیت کی حفاظت و صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے بولٹن مارکیٹ کی مسجد میں جمعہ کا خطاب اور خصوصی دعا کراتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے آج پوری انسانیت سخت مشکل و آزمائش سے دوچار، کاروبار زندگی معطل اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملکی معاشی صورتحال کمزور عام آدمی کے گھر کا چولھا چلنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں کورونا وائرس سمیت وبائی بیماریوں سے نجات، معیشت بحالی کا واحد حل توبہ استغفار اور رجوع الی اللہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 852980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش