QR CodeQR Code

اگر لوگ تعاون کریں گے تو کورونا وائرس جیسی وباء پر کنٹرول کرسکتے ہیں، سعید غنی

27 Mar 2020 17:59

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد کورونا وائرس ختم ہو جائےگا، کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ روکنے، طبی اقدامات اور انتظامات کیلئے لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے تاکہ نمٹ سکیں، صحت مندہوں اور کورونا علامات اب تک ظاہر نہیں ہوئیں، گھر میں آئسولیشن میں ہوں اور ویڈیو لنک پر کام کر رہا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت نے ایسے انتظامات کرلئے ہیں کہ 25 سے 30 ہزار مریضوں کو سنبھال سکیں، اگر لوگ تعاون کریں گے تو کورونا جیسی وباء پر کنٹرول کرسکتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد کورونا وائرس ختم ہو جائےگا، کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ روکنے، طبی اقدامات اور انتظامات کیلئے لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے تاکہ نمٹ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ صحت مندہوں اور کورونا علامات اب تک ظاہر نہیں ہوئیں، گھر میں آئسولیشن میں ہوں اور ویڈیو لنک پر کام کر رہا ہوں، فیملی اور ساتھ کام کرنے والوں کے کورونا ٹیسٹ کرائے جو منفی آئے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ 26 فروری کو ہمارے پاس کورونا وائرس کا پہلا مریض آیا تھا، 27 فروری کو ٹاسک فورس بنائی جس کی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ ہورہی ہے، سندھ حکومت اس وقت کورونا وائرس پر کام کررہی ہے اور کچھ نہیں کررہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے علاوہ باقی سب کام چھوڑ دیئے ہیں، ہم نے شروع سے سخت اقدامات کئے تاکہ کورونا کا پھیلاؤ روکا جا سکے، ملک بھر میں جو بھی کورونا کیسز ہیں یہ ٹیسٹ کے بعد ثابت ہوئے ہیں، سمجھتا ہوں ملک میں کورونا کیسز کی تعداد حکومتی اعدادوشمار سے زیادہ ہے، غلطی یہ ہوئی بیرون ملک سے آنے والوں کی شروع سے اسکریننگ نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 852988

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852988/اگر-لوگ-تعاون-کریں-گے-کورونا-وائرس-جیسی-وباء-پر-کنٹرول-کرسکتے-ہیں-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org