0
Friday 27 Mar 2020 18:04

ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، خاطر خواہ نتائج ملیں گے، مرتضیٰ وہاب

ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، خاطر خواہ نتائج ملیں گے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے تترجمان اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے ماحولیات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، خاطر خواہ نتائج ملیں گے، وباء کی صورت میں ریاست کو سخت فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جنگ میں بھی لوگوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی جاتی ہے، اس وقت ہم بھی جنگ جیسی صورت حال میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سپلائی چین کو بہتر کرنا ہوگا تاکہ لوگوں کو سامان مل سکے، حالات کنٹرول میں رہیں گے تو ہم کیوں کرفیو کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم درست سمیت میں جا رہے ہیں، خاطر خواہ نتائج ملیں گے۔ طبی ماہرین کے مطابق کورونا کی علامات 14 دن میں ظاہر ہوتی ہیں، 14 دن تک لوگ گھروں میں رہیں تو وائرس کے بڑے حملے کو روکا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 852992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش