QR CodeQR Code

کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑیگا، ڈاکٹر ادیب رضوی

27 Mar 2020 18:10

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایس آئی یو ٹی نے کہا کہ ہم اپنی کوشش کر رہے اور حکومت سے بھی تعاون حاصل کر رہے ہیں، ڈاکٹرز اسوقت خطرناک مرض سے مقابلہ کر رہے ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹرز اور اسٹاف کیلئے حفاظتی کٹس لازمی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ معروف معالج اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کے روحِ رواں ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے کہا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کا علاج ڈھونڈ رہی ہے، کورونا کے مقابلے کے لئے پوری قوم میں ایک شمع جلنی چاہیئے تھی، جو نظر نہیں آئی، ہمیں اس وقت کورونا سے بچنے کے لئے احتیاط کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہا کہ ہم اپنی کوشش کر رہے ہیں اور حکومت سے بھی تعاون حاصل کر رہے ہیں، ڈاکٹرز اس وقت خطرناک مرض سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کے لئے حفاظتی کٹس لازمی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 852993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852993/کورونا-وائرس-سے-مقابلہ-کرنے-کیلئے-پوری-قوم-کو-متحد-ہونا-پڑیگا-ڈاکٹر-ادیب-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org