QR CodeQR Code

بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 16 کیسز کی تصدیق، جی بی میں مجموعی تعداد 103 ہوگئی

27 Mar 2020 18:52

صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور مشیر اطلاعات شمس میر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے 16 نئے کیسز کی تصدیق کر دی۔ جی بی میں کرونا کے تین مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ڈاکٹر وائرس سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوچکا ہے۔ وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 103 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آگئے۔ تمام کیسز کا تعلق بلتستان سے ہے۔ اس طرح جی بی میں وائرس مریضوں کی مجموعی تعداد 103 ہوگئی۔ صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور مشیر اطلاعات شمس میر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے 16 نئے کیسز کی تصدیق کر دی۔ جی بی میں کرونا کے تین مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ڈاکٹر وائرس سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوچکا ہے۔ وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 103 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 852999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852999/بلتستان-میں-کرونا-وائرس-کے-مزید-16-کیسز-کی-تصدیق-جی-بی-مجموعی-تعداد-103-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org