0
Saturday 28 Mar 2020 00:45

لاک ڈاؤن، سندھ حکومت نے 20 لاکھ لوگوں میں راشن بانٹنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، خرم شیر زمان

لاک ڈاؤن، سندھ حکومت نے 20 لاکھ لوگوں میں راشن بانٹنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے لاک ڈاؤن کے دوران صوبے میں راشن تقسیم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں لاک ڈاؤن ہے، مگر سندھ حکومت نے 20 لاکھ لوگوں میں راشن بانٹنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، غریب نادر و یومیہ اجرت کمانے والے افراد سخت کسمپرسی اور فاقوں کی حالت میں ہیں، حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنے سے پہلے راشن کی تقسیم کی حکمت عملی کیوں ترتیب نہیں دی، لاک ڈاؤن کو آج پانچ دن ہوگئے ہیں مگر عوام کو راشن نہیں مل سکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار خرم شیر زمان نے انصاف ہاؤس سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یومیہ اجرت کمانے والے لوگوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے جبکہ سندھ حکومت محض کمیٹیاں تشکیل دے رہی ہے اور میڈیا پر بیان بازی کر رہی ہے، حکومت سندھ ان ہنگامی حالات میں بھی معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، لوگوں کی جانوں کو کورورنا سے زیادہ فاقہ کشی سے خطرہ ہے، حکومت سندھ زبانی دعووں سے نکل کر عملی اقدامات کرے، حکومت سندھ فوری صوبے میں راشن کی تقسیم کو ممکن بنائے اور ان کی سفید پشی کا بھرم رکھتے ہوئے ان کے گھروں میں راشن پہنچائے، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر عوام کی مدد کریں۔
خبر کا کوڈ : 853009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش