QR CodeQR Code

ملاکنڈ، شادی میں ہجوم لگانے پر دلہا گرفتار

27 Mar 2020 20:33

کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس میں ہجوم لگانے پر پابندی ہے۔ اسکے باوجود شادی دھوم دھام سے ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقہ بٹ خیلہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی بڑی تقریب منعقد کرنے پر لیویز فورس نے دلہا کو گرفتار کر لیا ہے۔ لیویز فورس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس میں ہجوم لگانے پر پابندی ہے۔ اس کے باوجود شادی دھوم دھام سے ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے دلہا کو گرفتار کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دلہا شادی کی رات گھر میں نہیں بلکہ حوالات میں گزاریں گے۔


خبر کا کوڈ: 853014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853014/ملاکنڈ-شادی-میں-ہجوم-لگانے-پر-دلہا-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org