0
Saturday 28 Mar 2020 01:00

ڈیرہ اسماعیل خان قرنطینہ سنٹر میں سہولیات کا فقدان، زائرین کو مشکلات

ڈیرہ اسماعیل خان قرنطینہ سنٹر میں سہولیات کا فقدان، زائرین کو مشکلات
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ سینٹر میں موجود سینکڑوں زائرین کو سہولیات کی عدم دستیابی کیوجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں تمام افراد کو ایک ساتھ رکھے جانے کے باعث کورونا کنٹرول کرنے کے انتظامیہ کے دعوے پر بھی سوال اٹھ گیا ہے۔ قرنطینہ سنٹر ڈی آئی خان میں موجود زائر قمر عباس نے بتایا ہے کہ سنٹر میں اس وقت تقریباً 400 زائرین موجود ہیں، ان زائرین میں بعض کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ جن زائرین میں کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انکو ابھی تک دیگر صحت مند زائرین سے علیحدہ نہیں کیا گیا، قمر عباس کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سینٹر میں جو بوڑھے مرد و خواتین ہیں، وہ انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں، جیسا کہ اس سے پہلے بھی پاراچنار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون شوگر اور بلڈ پریشر کیوجہ سے فوت ہوگئی ہیں، اسی طرح یہ بزرگ حضرات بھی دل و دوسری بیماریوں کیوجہ سے پریشان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش