امریکہ ہمارے شہریوں کو فی الفور آزاد کرے، جواد ظریف
27 Mar 2020 22:23
ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ امریکہ نے متعدد ایرانی سائنسدانوں کو بغیر کسی الزام کے، غیرقانونی امریکی پابندیوں کے بہانے یرغمال بنا رکھا ہے اور انہیں آزاد نہیں کر رہا حتی کہ جب اسکی اپنی (امریکی) عدالتوں نے بھی ایرانی سائنسدانوں پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ مجمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ نے متعدد ایرانی سائنسدانوں کو بغیر کسی الزام کے، ایران پر عائد غیرقانونی پابندیوں کے بہانے سے یرغمال بنا رکھا ہے لہذا وہ ایرانی سائنسدانوں کو فوری طور پر آزاد کرے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ میں قید ایک ایرانی سائنسدان کے امریکی اخبار گارڈین کو دیئے گئے انٹرویو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ نے متعدد ایرانی سائنسدانوں کو بغیر کسی الزام کے، غیرقانونی امریکی پابندیوں کے بہانے یرغمال بنا رکھا ہے اور انہیں آزاد نہیں کر رہا حتی کہ جب اسکی اپنی (امریکی) عدالتوں نے بھی ایرانی سائنسدانوں پر لگائے گئے بےبنیاد الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ حتی امریکی حکومت اپنی وحشتناک جیلوں میں قید بے گناہ قیدیوں کو کووِڈ19 (کرونا) وائرس کے پھیلاؤ کے باعث چھٹیاں دینے سے بھی انکار کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ "ہمارے شہریوں کو آزاد کیا جائے"۔
خبر کا کوڈ: 853037