1
Friday 27 Mar 2020 22:23

امریکہ ہمارے شہریوں کو فی الفور آزاد کرے، جواد ظریف

امریکہ ہمارے شہریوں کو فی الفور آزاد کرے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ مجمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ نے متعدد ایرانی سائنسدانوں کو بغیر کسی الزام کے، ایران پر عائد غیرقانونی پابندیوں کے بہانے سے یرغمال بنا رکھا ہے لہذا وہ ایرانی سائنسدانوں کو فوری طور پر آزاد کرے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ میں قید ایک ایرانی سائنسدان کے امریکی اخبار گارڈین کو دیئے گئے انٹرویو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ نے متعدد ایرانی سائنسدانوں کو بغیر کسی الزام کے، غیرقانونی امریکی پابندیوں کے بہانے یرغمال بنا رکھا ہے اور انہیں آزاد نہیں کر رہا حتی کہ جب اسکی اپنی (امریکی) عدالتوں نے بھی ایرانی سائنسدانوں پر لگائے گئے بےبنیاد الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ حتی امریکی حکومت اپنی وحشتناک جیلوں میں قید بے گناہ قیدیوں کو کووِڈ19 (کرونا) وائرس کے پھیلاؤ کے باعث چھٹیاں دینے سے بھی انکار کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ "ہمارے شہریوں کو آزاد کیا جائے"۔
 
واضح رہے کہ امریکی عدالت کی طرف سے بری کر دیئے جانے کے بعد بھی تاحال امریکی جیل میں قید ایرانی سائنسدان سیروس عسکری نے امریکی اخبار گارڈین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اہلکار قیدیوں کو ماسک اور جراثیم کش ادویات سمیت کرونا وائرس سے بچاؤ کے کسی بھی قسم کا سامان فراہم نہیں کر رہے۔ امریکہ میں قید اس ایرانی سائنسدان نے امریکی امیگریشن و کسٹم پولیس کے کھچاکھچ بھرے قیدخانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے امریکی اہلکاروں کی طرف سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جا رہے جبکہ اس وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کو بھی ان کے اپنے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ بغیر کسی الزام کے اپنی جیلوں میں قید ایرانی سائنسدانوں کو حتی کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر عارضی بنیادوں پر بھی چھٹی دینے سے ایک ایسے حال میں انکاری ہیں جب ایران نے اپنی جیلوں میں قید تمام قیدیوں کو چھٹیوں پر گھر بھیج رکھا ہے حتی مشہد سے ملکی قوانین کی خلاف ورزی میں گرفتار ہونے والے امریکی فوجی "مائیکل وائٹ" کو بھی جیل سے عارضی چھٹی دے رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 853037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش