0
Friday 27 Mar 2020 23:04

کرونا سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والے ڈاکٹر اسامہ کیلئے نشان کشمیر اعزاز کا اعلان

کرونا سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والے ڈاکٹر اسامہ کیلئے نشان کشمیر اعزاز کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے کووڈ-19 کے مریضوں کا علاج کرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض کے لیے آزاد کشمیر کے اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز ''نشانِ کشمیر'' کا اعلان کیا ہے۔ کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٖڈاکٹر اسامہ شہید نے بہادری اور ہمت کی ایک مثال قائم کی ہے اور وہ نہ صرف اپنی کمیونٹی اور ملک بلکہ پوری انسانیت کا فخر ہیں۔ یار رہے کہ گلگت میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی سکریننگ کرتے ہوئے مقامی ڈاکٹر اسامہ ریاض بے ہوش ہو گئے تھے۔ دو دن تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد وہ جاں بحق ہو گئے تھے۔ صوبائی محکمہ اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر اسامہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 853045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش