1
Saturday 28 Mar 2020 05:16

فلسطینی مزاحمتی محاذ کیطرف سے سعودیہ میں قید کارکنوں کے بارے انصاراللہ کی پیشکش کا خیرمقدم

فلسطینی مزاحمتی محاذ کیطرف سے سعودیہ میں قید کارکنوں کے بارے انصاراللہ کی پیشکش کا خیرمقدم
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی محاذ نے یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کی طرف سے سعودی پائلٹ اور فوجی افسروں کے بدلے سعودی جیلوں میں قید حماس کے کارکنوں کی رہائی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے گذشتہ ہفتے اپنے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ یمن سعودی عرب میں قید فلسطینی مزاحمتی محاذ کے کارکنوں کی رہائی کے بدلے ایک سعودی پائلٹ اور 4 سعودی فوجی افسروں کو آزاد کرنے پر تیار ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی صفا کے مطابق حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی کی طرف سے سعودی جیلوں میں قید فلسطینی مزاحمتی کارکنوں کی آزادی کے بارے میں دی جانے والی پیشکش کا خیرمقدم کرتی ہے۔ حماس کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس، انصاراللہ یمن کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے ساتھ برادری اور ہمدردی پر مبنی سلوک کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریکوں تحریک جہاد اسلامی اور فلسطینی آزادی کے جمہوری محاذ (DFLP) کی طرف سے بھی سعودی جیلوں میں قید فلسطینی مزاحمتی محاذ کے کارکنوں کی آزادی پر مبنی انصاراللہ کی اس پیشکش کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ تحریک جہاد اسلامی کے مرکزی رہنما محمود الزہار نے اس حوالے سے المیادین ٹیلیویژن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاراللہ یمن کی طرف سے دی جانے والی اس پیشکش نے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے تمام مجاہدین کے دلوں کو خوشی سے بھر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش