0
Saturday 28 Mar 2020 10:46

بین الاقوامی این جی اوز کے کام کرنے کے نئے طریقہ کار کا اعلان

بین الاقوامی این جی اوز کے کام کرنے کے نئے طریقہ کار کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے خلاف حکومت کو سہولت فراہم کرنے والی رجسٹرڈ شُدہ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (آئی این جی اوز) کے کام کرنے کے طریقہ کار (ایس او پی) کا اعلان کردیا۔ حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق کام کرنے والی آئی این جی اوز کو این او سی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وہ تمام آئی این جی اوز جو پہلے ہی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے اشتراک سے کام کررہے ہیں، انہیں این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایس او پیز کے مطابق آئی این جی اوز کو مالی اعانت کے ذرائع اور ملک میں کاموں کے علاقوں (اضلاع، تحصیل) کا واضح ذکر کرنا ہوگا اور اپنے پلان آف ایکشن کے 4 سیٹ پیش کرنے ہوں گے۔ علاوہ ازیں اپس او پیز کے مطابق حکومت کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے والی آئی این جی اوز کو ہی کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ آئی این جی اوز پروجیکٹ کی تکمیل کے 15 روز کے اندر این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے سے تصدیق شدہ رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوں گی۔

ایس او پیز کے مطابق آئی این جی اوز صرف 8 شعبوں میں کام کرسکیں گی جو حکومت کی جانب سے باقاعدہ منظور شدہ ہوں گے۔ کسی بھی آئی این جی او کو کورونا وائرس کے ہنگامی معلامات کے دوران نئے شعبے میں کام کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ 2015 میں حکومت نے ملک میں آئی این جی اوز کے کام کو ہموار کرنے اور ان کی سہولت کے لیے ایک پالیسی فریم ورک بنایا تھا۔ اس فریم ورک کے تحت تمام غیر ملکی ین جی اوز کو آن لائن ہی وزارت داخلہ کے ساتھ اپنا اندراج ضرورت تھا اور اس کے بعد حکومت کے اعلان کردہ نئے قواعد و ضوابط کے آئی این جی او ایم او یو پر دستخط کرنے کی پابند تھی۔ نئے طریقہ کار کے تحت رجسٹریشن کے لیے زیادہ تر 144 آئی این جی اوز نے درخواست دی تھی جن میں سے 75 کی منظوری دی گئی اور انہوں نے حکومت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 853134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش