0
Saturday 28 Mar 2020 10:52

طالبان سے مذاکرات کیلئے افغان حکومت کی ٹیم کا اعلان

طالبان سے مذاکرات کیلئے افغان حکومت کی ٹیم کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی حکومت نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے 21 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ افغان حکومت کی طالبان سے مذاکرات کرنے والی ٹیم میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ مذاکراتی ٹیم کی سربراہی سابق افغان انٹیلی جنس سر براہ معصوم ستانکزئی Masoom Stanekzai کریں گے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی پر اتفاق ایک اچھا اقدام ہے۔ خود کو افغان صدر قرار دینے والے عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ کی ٹیم کی حمایت سے متعلق واضح نہیں ہو سکا۔واضح رہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے اتفاق رائے ہوگیا ہے، فریقین کے مطابق قیدیوں کی رہائی کا عمل 31 مارچ سے شروع ہو گا۔یاد رہے کہ قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان گزشتہ ماہ طے پانے والے امن معاہدے کے تحت بین الافغان مذاکرات سے پہلے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہونا تھا لیکن افغان صدر اشرف غنی نے امریکا اور طالبان کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی سے انکار کر دیا تھا۔ طالبان اب اپنے قیدیوں کی شناخت کے لیے ایک تیکنیکی وفد بگرام جیل بھیجیں گے۔
خبر کا کوڈ : 853138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش